عالمی

ورلڈ کپ کا بڑا ٹاکرا: نیوزی لینڈ کی بھارت کے خلاف دوسری وکٹ گر گئی

دھرم شالا:  آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کی میزبان ٹیم بھارت نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہیں۔

ایک روزہ کرکٹ کے عالمی ایونٹ کے 21ویں میچ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھارتی ریاست ہیماچل پردیش کے دھرم شالا کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کم سکور پر آؤٹ کرکے ہدف کا تعاقب کریں گے اور جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ میچ میں کامیابی کیلئے پر امید ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قابض رہنا چاہتے ہیں۔
نیوزی لینڈ کا سکواڈ
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جیمی نیشم، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔
بھارت کا سکواڈ
بھارتی سکواڈ میں کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج کو شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ میگا ایونٹ میں دونوں ٹیموں نے اب تک چار، چار میچز کھیلے ہیں اور ان میں کامیابی حاصل کی ہے، آج کا میچ اس لیے بھی اہم ہے کہ اسے جیتنے والی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button