کھیلوں کی دنیا
ورلڈ کپ : انگلینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
لکھنؤ: بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 29ویں میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
بھارتی شہر لکھنؤ کے اکانا کرکٹ سٹیڈم میں کھیلے جانیوالے اس میچ میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کر رہے ہیں جبکہ انگلش ٹیم کی کمان جارج بٹلر کے ہاتھوں میں ہے۔
یاد رہے کہ میزبان بھارت میگا ایونٹ میں اب تک 5 میچ کھیل تمام میچز میں فاتح رہا ہے جبکہ دفاعی چمپئن انگلینڈ نے 5 میچ کھیلے جن میں سے اسے ایک میں کامیابی اور 4 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔



