نامور سینیئر صحافی رانا خالد قمر کو روزنامہ مشرق لاہور کا بطور ایڈیٹر ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری

لاہور نامور سینیئر صحافی رانا خالد قمر کو روزنامہ مشرق لاہور کا بطور ایڈیٹر ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ، اس حوالے سے رانا غلام مجتبیٰ منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سحر لاہور اور راجہ کوکب افتخار چیف رپورٹر روزنامہ سحر نے دفتر تشریف لاکرانہیں مبارکباد دی ۔ اس موقع پر رانا خالد قمر نے دونوں دوستوں کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوءے کہا کہ آپ نے اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت نکالا اور میری عزت افزائ کی جس پر میں آپ دوستوں کا صمیم قلب سے سپاس گزار ہوں۔ واضح رہے کہ وطن عزیز کی صحافت کے سرمایہ ء افتخار نامور سینیئر صحافی جناب رانا خالد قمر نے بطور ایڈیٹر روزنامہ مشرق لاہور اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔ عوامی ، سماجی ،ادبی، تعلیمی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے انہیں مبارکباد دینے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری و ساری ہے ۔



