قومی
مہمند ایجنسی :دہشتگردوں کی پاکستانی پوسٹ پر حملے کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی
امن دشمنوں کی فائرنگ سے 5 سکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دس دہشتگرد جہنم واصلمہمند (پاکستانی پوسٹ نیوز ) مہمند ایجنسی میں دہشتگردوں نے سرحد پار کرکے پاکستانی پوسٹ پر حملے کی کوشش کی جسے پاک فوج کے جوانوں نے ناکام بنا دیا ۔ فورسز کی جوابی فائرنگ سے دس دہشتگرد مارے گئے جبکہ مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے پانچ جوان شہید ہو گئے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی اور دہشتگردوں کی کوشش ناکام بنا نے پر شہدا کی جرات کو سراہا ہے ۔ سرحد پار سے ہو یا اندرون ملک مادر وطن کے سپوت ہر لمحہ ہر آن دندان شکن جواب کے لئے تیار ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند ایجنسی میں دہشتگردوں نے سرحد پار کرکے پاکستانی پوسٹ پر حملے کی کوشش کی جسے پاک فوج کے جوانوں نے ناکام بنا دیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ۔ شہید ہونے والوں میں نائیک ثناء اللہ ، نائیک صفدر ، سپاہی الطاف ، نیک محمد اور انور شامل ہیں ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی موثرجوابی کارروائی پر شہدا کی جرات کو سراہا ہے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشتگرد مشترکہ خطرہ ہیں ، سرحد پر ان کی آزادانہ نقل و حرکت روکنا ہوگی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق موثر سرحدی سلامتی کیلئے جوانوں کی سرحد پر موجودگی ضروری ہے ۔ انہوں نے افغان سرحد پر جوانوں کی موجودگی کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔



