قومی

موجودہ بحرانوں کاحل شاہ ہمدان تعلیمات میں مضمرہے ،مشترکہ اعلامیہ

موجودہ بحرانوں کاحل شاہ ہمدان تعلیمات میں مضمرہے ،مشترکہ اعلامیہ

اسلام اباد:شاہ ہمدان انٹرنیشنل ویلفیئرٹرسٹ کےزیراہتتمام کشمیر ہاوس اسلام اباد میں بین الاقوامی شاہ ہمدان کانفرنس کا انعقاد ہوا ،جسکی صدارت سابق وزیر اعظم ازاد کشمیر سردار یعقوب خان نے کی ،چیر مین شاہ ہمدان ٹرسٹ سید نصیر حسین ہمدانی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور موجودہ حالات کے تناظر میں انٹرنیشنل شاہ ہمدان کانفرنس کی اہمیت کواجاگرکرتے ہوئے کہا کہ حضرت شاہ ہمدان کی تعلیمات سے دوری کی بدولت اج انتشار اور بےیقینی کی صورتحال ہے ،سردار یعقوب خان نے کہا کہ حضرت شاہ ہمدان محسن کشمیر ہیں ،انہوں نے اسلامی اقدار،تہذیب وتمدن سے روشناس کرایا،اہل کشمیر انکے احسانات کے ممنون ہیں ،صدرن لیگ شاہ غلام قادر نے کہا حضرت شاہ ہمدان کی تعلیمات کوعام کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے ،سپیکرچوہدری لطیف اکبر نے کہا اصلاح معاشرہ ،علم وفنون کےفروغ کیلئے حضرت شاہ ہمدان کا کردار قابل تحسین ہے ،انکی خدمات کو عام کیا جائے گا حکومت اس سلسلہ میں انٹرنیشنل شاہ ہمدان ٹرسٹ سے تعان کرےگی ،تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تورنے اعلان کیا کہ تاجک حکومت جلد بین الاقوامی سطع پر عظیم الشان انٹرنیشنل شاہ ہمدان رح کانفرنس منعقد کرنے جارہی ہے ،انہوں نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں تاجکستان ودیگر ریاستوں میں حضرت شاہ ہمدان کے پیروکار ہیں ،ایران کے کونسل اتاشی نے حضرت شاہ ہمدان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کی ،سرپرست شاہ ہمدان ٹرسٹ عبدالرشید ترابی نے اعلامیہ جاری کیا ،جس میں موددی کی بڑھتی جارحیت کو روکا جائے ،غزہ میں جاری مظالم فی الفور روکے جائیں ،حضرت شاہ ہمدان کی تعلیمات کو قومی نصاب میں شامل کیا جائے ،مین کشمیرشاہراہ کو شاہ ہمدان سے منصوب کیا جائے ،مظفراباد یونیورسٹی کو شاہ ہمدان سے منصوب کیا جائے ،اس پروقار کانفرنس سے قائدحریت غلام محمد صفی ،صحافی سید اصف علی ہمدانی ،پیرساجد سلطان ہمدانی ،پاکستان ،کشمیر گلگت بلتستان سے اکابر علماومشائخ نے خطاب کیا ،اور سید نصیر ہمدانی ودیگر منتظمین کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کامیاب انٹرنیشنل شاہ ہمدان رح کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button