فیکسڈ ریجیم کے لئےشادی ہالوں کو ان کے سائز کی بنیاد پر تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے
کیپرا نے صوبہ بھر میں شادی ہالوں کی سروسز سے وابستہ کاروباری افراد اور اداروں کو سیلز ٹیکس آن سروسز کے فیکسڈ ریجیم اور پرسنٹیج ریجیم میں سے کسی ایک کے انتخاب کیلئے 25 جون 2024 کی تاریخ مقرر کرلی۔
25 جون سے پہلے شادی ہالوں کے مالکان یا انتظامیہ کو دونوں ریجیمز میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا بصورت دیگر ان سے 11 فیصد جرمانہ وصول کیا جائے گا۔
فیکسڈ ریجیم کے لئےشادی ہالوں کو ان کے سائز کی بنیاد پر تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے اور تینوں کیٹگریز پر 25، ہزار 15 ہزار اور 10 ہزار روپے فی پروگرام ٹیکس مقرر کیا گیا ہے جو کہ ہر متعلقہ شادی ہال سروسز حاصل کرنے والوں سے وصول کرکے کیپرا کے اکاؤنٹ میں جمع کرے گا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے شادی ہال پر 8 فیصد ٹیکس نافذ ہے جو کہ فیکسڈ ریجیم کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔ فیکسڈ ریجیم میں شامل ہونے کے لیے شادی ہال کے انتظامیہ کو خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی ویب سائٹ پر جا کر ایک اقرار نامہ جمع کرنا ھوگا اور فیکسڈ ریجیم کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اقرار نامے کا ایک خاکہ کیپرا کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
خیبر پختونخوا میں کام کرنے والے وہ کاروباری افراد اور ادارے جو کہ شادی ہال کے سیکٹر سے وابستہ ہیں ان کو چاہیے کہ وہ 25 جون 2024 سے پہلے خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی ویب سائٹ پر جا کر فکس ریجیم اور پرسنٹیج ریجیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کر لیں۔ واضح رہے کہ فیکسڈ ٹیکس ریجیم یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔
اقرار نامے کے لیے دئیے گئے لنک کو استعمال کریں۔
https://kpra.gov.pk/option-for-the-person-providing-or-rendering-marriage-halls-servicesndals-and-shamianas-services/


