فائنل میں لاہور میں بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات
پاکستانی پوسٹ نیوز۔۔۔ پی ایس ایل کے فائنل پر لاہور میں بارش کاکوئی امکان نہیں ۔محکمہ موسمیات نے شائقین کرکٹ کو خوشی کی خبر سنا دی ۔
لاہور میں رنگا رنگ پھولوں نے ماحول کوسجارکھاہے ۔ ہرسو سبزے کاقالین بچھا ہےاورایسے میں تمام نگاہیں پاکستان سپرلیگ کے لاہورمیں سجے میلےپر جمی ہیں ۔
پی ایس ایل فائنل کے روز موسم بہار کا خوبصورت ترین دن ہوگا ۔کل لاہور کا آسمان صاف ہو گااور سرشام میں موسم خوشگوارہوجائےگا ۔ شائقین جب میچ کے لیے اسٹیڈیم کارخ کریں گے تو سورج سرپر ہوگا۔ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا ۔محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے لئے اسٹیدیم کا رخ کرنے والے دھوپ سے بچنے کا انتظام بھی کریں تاکہ ان کا جوش وخروش کسی بھی لمحے ماند نہ پڑے ۔
ڈی جی محکمہ موسمیات ،ڈاکٹر غلام رسول نے پیش گوئی کی ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل پر موسم بھی عوام کو خوش رکھے گا۔پانچ مارچ کو لاہور میں بہت خوبصورت دن ہو گا ۔ سورج نکلے گا مگرجیسے جیسے شام ڈھلے گی درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہونا شروع ہو جائے گی۔ جس وقت میچ ہو گا درجہ حرارت بھی 17/18 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہو گا۔



