علامہ اقبال کا 147وان یوم پیدائش۔ علامہ اقبال نے پاکستان کے قیام کا خواب اور اپنی شاعری سے ملک مسلمان اور آزادی کا تصور دیا۔ انکے کلام شکوہ جواب شکوہ اور شاعری نے انہیں شاعر مشرق بنا دیا۔ وہ اسلم کے داعی اور پاکستان سے محبت کی بنیاد ڈال کر گئے۔ ہماری تاریخ میں انکی بنیادی اہمیت ہے۔ شہنیلہ خانزادہ سینئر رہنما پی پی پی، نائب صدرAWF
قوموں کی زندگی میں انقلاب تعلیم یافتہ اور انقلابی شخصیات لاتی ہیں۔ علامہ اقبال ہیرو ہیں شاعر مشرق کی ٹکر کا کوئی بھی شخص نہیں۔ زبیر قریشی رہنما پی پی پی و یوتھ ونگ

کراچی (وقائع نگار / ڈسٹرکٹ رپورٹر) علامہ اقبال شاعر مشرق اور پاکستان کی سوچ کے علمبردار کا 147واں یوم پیدائش منایا گیا۔ تقریب کا اہتمام انجمن اتحاد ملت پاکستان نے کیا تھا۔ جس سے۔ شہنیلہ خانزادہ سینئر رہنما پی پی پی، نائب صدرAWF،۔ زبیر قریشی رہنما پی پی پی و یوتھ ونگ، ایان سمیدرہنما پی پی پی، چیلا رام سونی،۔ عبدالحفیظ انصاری صدر انجمن اتحاد ملت، جمال سعید، انور اقبال، فرحان خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔۔ شہنیلہ خانزادہ سینئر رہنما پی پی پی، نائب صدرAWFمہمان خصوصی نے خطاب میں کہا کہ
علامہ اقبال کا 147واں یوم پیدائش۔ علامہ اقبال نے پاکستان کے قیام کا خواب اور اپنی شاعری سے ملک مسلمان اور آزادی کا تصور دیا۔ انکے کلام شکوہ جواب شکوہ اور شاعری نے انہیں شاعر مشرق بنا دیا۔ وہ اسلم کے داعی اور پاکستان سے محبت کی بنیاد ڈال کر گئے۔ ہماری تاریخ میں انکی بنیادی اہمیت ہے۔ پاکستان کو قائد اعظم کے اصولوں اور شاعر مشرق کے ویژن کے مطابق چلانا ہے۔ بلاول بھٹو کی سوچ اپنے ان ہی لیڈرزکی طرح ہے۔ وہ اور انکے نا نا و والدہ اسی سوچ کو آگے لے کر بڑھے۔ پاکستان کا مستقبل نوجوان قیادت کے ہاتھوں میں ہے۔ زبیر قریشی رہنما پی پی پی و یوتھ ونگ نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں انقلاب تعلیم یافتہ اور انقلابی شخصیات لاتی ہیں۔ علامہ اقبال ہیرو ہیں شاعر مشرق کی ٹکر کا کوئی بھی شخص نہیں، ہم علامہ اقبال کی سوچ کو دوام بخشیں گے۔۔ ایان سمیدرہنما پی پی پی نے کہا کہ موج بڑھے یا آندھی آئے دیا جلائے رکھنا ہے۔ یہ پیغام علامہ اقبال کا انکی شاعری اور سوچ میں تھا۔ آج ہم 147 واں یوم پیدائش انکی یاد اور ملک سے وفادری کے عہد کے ساتھ منا رہے ہیں۔۔ عبدالحفیظ انصاری صدر انجمن اتحاد ملت نے کہاکہ۔ پاکستان زندہ باد کا پیغام وہ زندگی میں دے گئے تھے۔ انکی دین سے محبت بھی مثالی تھی۔ہم نے اپنی جماعت کا نام انجمن اتحاد ملت انہی کی سوچ کے مطابق رکھا۔ چیلا رام سونی نے کہاکہ جیت کا جنون شاعر مشرق علامہ اقبال نے قوم میں بھرا تھا۔ وہ انقلاب کی آواز تھے۔ جمال سعید، انور اقبال، فرحان خان نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری کو پڑھیں راستہ مل جائے گا۔ پاکستان سے محبت دگنی ہوجائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



