
ضلعی پولیس سربراہ جناب ہارون الرشید پی ایس پی کے احکامات پر ایس پی کینٹ ڈویژن اور ایس ڈی پی او سرکل میرپور کی نگرانی میں، ایس ایچ او تھانہ نواں شہر کیڈٹ قمر شہزاد نے منشیات فروشوں کے خلاف اہم کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران پولیس نے مختلف مقامات سے منشیات اور غیر قانونی شراب برآمد کی۔ تفصیلات کے مطابق:
نعمان مسیح ولد سلیمان مسیح، قوم کرسچن، سکنہ کنج ایبٹ آباد سے ایک گیلن دیسی شراب برآمد کی گئی۔
اویس ول تاج، قوم پٹھان، سکنہ چونا کاری نیلور سے 2,222 گرام چرس برآمد کی گئی۔
ثاقب ولد محمد ریاض، قوم کڑلال، سکنہ نیلور سیداں سے 2,119 گرام چرس برآمد کی گئی۔
تینوں ملزمان کے خلاف امتنائے منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے انہیں عدالت کے حکم پر پابند سلاسل کیا گیا۔
اہل علاقہ نے ایس ایچ او نواں شہر کی اس کارروائی کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مقامی پولیس اور عوام کا تعاون منشیات کے خاتمے میں کس حد تک اہم ہے۔
رپورٹ: عبدالمومن



