قومی

صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کی صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز

صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کی صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز

دو روز میں نارکوٹکس کنٹرول پولیس کی جانب سے لاڑکانہ، حیدرآباد اور کراچی میں کارروائیاں

منشیات سپلائی کرنے والے چار ملزمان گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات برآمد

ملزمان کے قبضے سے منشیات فروشی میں استعمال ہونے والی ایک کار اور 2 موٹرسائیکلیں بھی ضبط

16دسمبر2024ء (کراچی) صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کی صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے گزشتہ دو روز میں لاڑکانہ، حیدرآباد اور کراچی میں کارروائیاں کرکے منشیات سپلائی کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے ملزمان کے قبضے سے ساڑھے پانچ کلو چرس، چودہ گرام کوکین، 500 گرام آئس، 150 لیٹر کچی شراب، تیس نشہ آور گولیاں اور منشیات فروشی میں استعمال ہونے والی ایک کار اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ

شبیر علی بابر
افسر تعلقات عامہ
صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سندھ

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button