صحافتی اتحاد کی گونج، مافیا اور کرپشن کے خلاف یکجہتی کا اعلان
جب درد، مسائل اور حقوق ایک ہیں تو ہم ایک پیج پر کیوں نہیں؟

میرپورخاص میں صحافتی تاریخ کا ایک اہم اور فیصلہ کن لمحہ اُس وقت دیکھنے میں آیا جب مختلف صحافتی تنظیموں، پریس کلبز اور میڈیا نمائندوں نے اتحاد، یکجہتی اور شہر کی خدمت کا دوٹوک پیغام دیتے ہوئے مافیا، کرپشن اور انتشار پھیلانے والی قوتوں کے خلاف ایک صف میں کھڑے ہونے کا اعلان کیا۔
میر پور خاص (بیورو رپورٹ)
آزاد عوام پریس کلب میرپورخاص کے سال 2026 کے عہدے داران کے اعلان کی تقریب کا آغاز محمد اسماعیل حفیظ کی پُرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ اس کے بعد عائشہ شیخ نے خوبصورت انداز میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران سعید نے کہا کہ
“جب ہمارے درد، تکلیف، مسائل، پریشانیاں اور حقوق ایک جیسے ہیں تو پھر ہم ایک پیج پر کیوں نہیں؟ ہمیں توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ مافیا اور کرپٹ عناصر اپنے ناپاک اور غیر قانونی مقاصد میں کامیاب ہو سکیں، مگر اب ایسا نہیں ہونے دیں گے۔”
انہوں نے تمام صحافتی یونینز اور پریس کلبز کے ممبران سے اپیل کی کہ وہ ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر میرپورخاص شہر کی خدمت کے لیے متحد ہوں۔
آزاد عوام پریس کلب کے مرکزی صدر عثمان راشد نے اپنے خطاب میں کہا کہ
“آزاد عوام پریس کلب کسی فرد یا گروہ کا نہیں بلکہ تمام صحافیوں کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے۔ ہمارا مقصد ذاتی مفادات نہیں بلکہ سچ، حق اور میرپورخاص کے عوام کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔ اگر ہم متحد ہو جائیں تو نہ کوئی ہمیں خرید سکتا ہے اور نہ ہی دباؤ میں لا سکتا ہے۔ آج کی یہ تقریب اس بات کا اعلان ہے کہ میرپورخاص کے صحافی اب بکھرے نہیں رہیں گے بلکہ ایک طاقت بن کر سامنے آئیں گے۔”
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میرپورخاص نیشنل پریس کلب کے سرپرستِ اعلیٰ افاق احمد نے کہا کہ
“صحافت صرف خبر دینے کا نام نہیں بلکہ عوام کے حق، سچ اور انصاف کے لیے کھڑے ہونے کا نام ہے۔ اگر ہم متحد ہوں تو کوئی طاقت ہمیں کمزور نہیں کر سکتی۔”
انہوں نے کہا کہ وہ آزاد عوام پریس کلب کے ساتھ مل کر میرپورخاص شہر کی خدمت کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
ڈاکٹر مہوش نے اپنے خطاب میں کہا کہ
“اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے مگر انتشار زہر ہے۔ ہمیں تقسیم کرنے والوں کو ناکام بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا۔”
یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری لیاقت شر نے کہا کہ
“صحافی اگر خود کمزور ہو جائے تو سچ بھی کمزور ہو جاتا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی طاقت کو پہچانیں اور شہر کے مسائل کے لیے اجتماعی آواز بنیں۔”
جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے (رجسٹرڈ) کے مرکزی جنرل سیکرٹری آصف قائمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
“میرپورخاص کے صحافیوں میں بے پناہ صلاحیت ہے، ضرورت صرف اتحاد اور دیانت داری کی ہے۔ اگر ہم ایک ہو گئے تو نہ دباؤ چلے گا، نہ بلیک میلنگ۔”
تقریب میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے روزنامہ آزاد عوام کے چیف ایڈیٹر عثمان راشد کے والد گرامی، اسلام آباد کی معروف سماجی شخصیت اور آزاد عوام پریس کلب کے سرپرستِ اعلیٰ ملک محمد راشد اعوان نے کہا کہ
“صحافت ایک مقدس امانت ہے، اس کی طاقت سچ اور کردار میں ہے۔ جو صحافت عوام کے ساتھ کھڑی ہو، وہی زندہ رہتی ہے۔”
آزاد میڈیا گروپ کے سید دانش شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ
“عمران سعید جیسی سینیئر صحافتی شخصیت اور عثمان راشد جیسے متحرک نوجوان میں میرپورخاص شہر کی خدمت کا صرف جذبہ ہی نہیں بلکہ ہمت، حوصلہ اور قیادت کی بھرپور صلاحیت بھی موجود ہے۔
پول ٹی وی میر پور خاص کے بیورو چیف شاہد جمیل نے کہا کہ آزاد عوام پریس کلب میں تمام صحافی بلنسار اور محبت کرنے والی شخصیت ہیں اور شہر کے مسائلوں کو لمحہ با لمحہ اجاگر کرنے میں مصروف رہتے ہیں
جبکہ کہ میر پور خاص کی سیاسی و سماجی شخصیت یو سی چیئرمین حاجی محمد علی نے بھی آزاد عوام پریس کلب کہ تمام منتخب عہدے داروں کو مبارک باد پیش کی انہوں نے کہا کہ سرپرست اعلی ملک محمد راشد اعوان اور عمران سعید تمام خوشبو نما پھولوں کو ایک جگہ جمع کر کے ایک گلدستے کی صورت میں میر پور خاص کی عوام کو پیش کیا ہے جبکہ بشیر میو بھی موجود تھے
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میرپورخاص رضا محمد کھوسو نے آزاد عوام پریس کلب کے سال 2026 کے عہدے داران کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت ایمانداری، دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ صحافتی فرائض انجام دے گی اور میرپورخاص شہر کے مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کرے گی۔
آزاد عوام پریس کلب میرپورخاص
عہدے داران 2026
صدر: حفیظ شیخ
نائب صدر: ڈاکٹر مہوش
جنرل سیکرٹری: ساشا لغاری
جوائنٹ سیکرٹری: عمران سرور
فنانس سیکرٹری: کاریو
انفارمیشن سیکرٹری: عائشہ شیخ، توحید خالد
آفس سیکرٹری: عرفان فوجی
گورننگ باڈی (2026)
عثمان راشد
حاجی محمد علی
نیامت علی
عمران سعید
مینجنگ کمیٹی ممبران
ملک عامر اعوان
روشن علی کھٹیان
میڈم پروین صاحبہ


