قومی

شاہراہِ بھٹو نے کراچی کی ترقی اور عوامی سہولت میں اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے سمعتا افضال سید

ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ شاہراہِ بھٹو نے کراچی کی ترقی اور عوامی سہولت میں اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے اور افتتاح کے صرف کچھ دن میں ہی شاہراہِ بھٹو پر 20 ہزار سے زائد گاڑیاں سفر کرچکی ہیں۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کے سندھ حکومت شاہراہِ بھٹو کا قائد آباد تک کا سیکشن 31 مارچ تک مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے ،شاہراہِ بھٹو کی قائد آباد تک تعمیر کے بعد پورٹ قاسم، گلشنِ حدید، اسٹیل ملز، ملیر، اور ٹھٹھہ-بدین کے مسافروں کو مزید سہولت ملے گی- سمعتا افضل نے مزید کہاں ہے کہ شاہراہِ بھٹو کراچی کی ترقی کے لیے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے منشور کی تکمیل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button