قومی

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی کوئٹہ میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی کوئٹہ میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ماس ٹرانزٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہم بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دہشتگردی کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعاگو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے امن کے لئے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا، قومی امن کو یقینی بنانے کے لئے دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ ناگزیر ہے۔
##################

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button