قومی

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن سے ایشین ڈولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے اعلیٰ سطح کے وفد نے کراچی میں ان کے آفیس میں ملاقات کی۔

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن سے ایشین ڈولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے اعلیٰ سطح کے وفد نے کراچی میں ان کے آفیس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ٹرانسپورٹ سے متعلق منصوبوں کی مالی معاونت اور مستقبل کے اہم اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو بھی شریک تھے۔
ایشین ڈولپمنٹ بینک کے وفد نے ملاقات کے موقع پر ٹرانسپورٹ کے جاری منصوبوں اور مستقبل میں بھی ٹرانسپورٹ اور موبلٹی کے مزید منصوبوں میں معاونت کی بھی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ پاکستان میں پہلی بار بایو گیس سے چلنے والی بسز چلانے جا رہی ہے، کراچی کے لئے بایو گیس پر چلنے والی بسوں کی خریداری کے عمل باضابطہ شروع کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی ترجیح ہے کہ نہ صرف بایو گیس پر چلنے والی بسیں نہ صرف جدید ہوں بلکہ سروس کا معیار بھی بین الاقوامی سطح کا ہو، باوی گیس پر جو بسیں چلائی جائیں گی وہ نہ صرف ماحول دوست ہونگی بلکہ ہر بس آئی ٹی ایس پر مشتمل ہوگی۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں ماحول دوست بسز کے لئے بایو گیس پلانٹ منصوبے پر کام جلد شروع کیا جا رہا ہے، بایو گیس پلانٹ جیسے اقدامات ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے، بایو گیس اور ای وی گاڑیوں سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button