عالمی

روس پر کسی بھی یورپی حملے کا مکمل فوجی جواب دیں گے: سرگئی لاوروف

روسی وزیر خارجہ کا دوٹوک اعلان، کہا یورپ جنگ کی تیاری کر رہا ہے تو ماسکو بھی خاموش نہیں رہے گا

ماسکو میں این ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے واضح کیا ہے کہ اگر یورپی ممالک نے روس کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی جارحیت کی تو اس کا جواب محدود نہیں بلکہ مکمل فوجی کارروائی کی صورت میں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ روس کے پاس موجود تمام دستیاب وسائل استعمال کئے جائیں گے اور یہ اقدام ملکی دستوری دستاویزات کے عین مطابق ہوگا۔

لاوروف نے یاد دلایا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ روس کے خلاف براہِ راست حملہ “خصوصی فوجی آپریشن” کے زمرے میں نہیں آئے گا بلکہ یہ ایک ہمہ گیر جنگ تصور کی جائے گی۔ ان کے مطابق یورپی رہنماؤں کے حالیہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ روس کے ساتھ محاذ آرائی کے لئے ذہنی طور پر تیار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے یوکرین بحران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو آج بھی سفارتی حل کا خواہاں ہے، مگر مغربی ممالک نے ماضی میں امن معاہدوں کو جان بوجھ کر سبوتاژ کیا۔ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے رہنماؤں نے عملی طور پر مذاکرات کے بجائے کشیدگی کو بڑھانے کا راستہ اختیار کیا۔ لاوروف کا کہنا تھا کہ روس کسی جنگ کا خواہشمند نہیں لیکن اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ بھی نہیں کرے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button