قومی

دادی اور2معصوم بچوںکو ذبح کر کے قتل کرنیوالے سفاک مجرم کو 3بار سزائے موت کی سزا

تھانہ ڈونگاگلی کے علاقہ سنبر، سیرغربی میں ایک ہی خاندان کے 2 معصوم بچوں اور ان کی دادی کو ذبح کر کے قتل کرنے اور بچوں کی ماں کو بری طرح زخمی کرنے والے سفاک مجرم معین اصغر کو مختلف دفعات کے تحت پولیس نے گرفتار کر کے روبرو عدالت پیش کیا جس پہ تعزیرات پاکستان کے دفعہ 302،324،358، 328،337Ai,337Aii,337Fiii,337Fiv کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔۔مدعی پارٹی کی طرف سے فوجداری کے مشہور وکیل جناب اویس عباسی ایڈوکیٹ اور ٹیم میں شامل مشاہد علی اعوان ایڈوکیٹ نے پیروی کرتے ہوئے دن رات کی انتھک محنت کی جس کے نتیجے میں آج ایبٹ آباد کی عدالت نے سفاک مجرم معین اصغر کو 3بار سزائے موت کی سزا کے ساتھ مختلف دفعات میں قید اور جرمانے ادا کرنے کی سزا سنائی۔مدعی مقدمہ اور اہل علاقہ نے اپنے وکیل اویس عباسی اور ان کی ٹیم میں شامل ملک غیور اعوان ایڈوکیٹ اور مشاہد علی اعوان ایڈوکیٹ کی کڑی محنت اور کاوشوں کو سرہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button