قومی

خواتین کے حقوق کا تحفظ مسلم لیگ ن حکومت کی اولین ترجیح ہے: ساجدہ فاروق تارڑ


لاہور، وفاقی وزیر اطلاعت و نشریات عطاءاللہ تارڑ کی والدہ محترمہ ساجدہ فاروق تارڑ نے حلقہ این اے 127 کی یو سی 233 میں خواتین ورکرز کے اجلاس کی صدارت کی۔
اس موقع پر محترمہ ساجدہ فاروق تارڑ نے حلقے کی خواتین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے فوری اقدامات جاری کیے۔ انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ مسلم لیگ ن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ محترمہ ساجدہ فاروق تارڑ نے کہا کہ عورت اپنے خاندان کا نگینہ ہی نہیں بلکہ اپنی قوم اور معاشرے کی عزت ووقار کا استعارہ بھی ہے۔
سینئیر مسلم لیگی رہنما میاں سہیل ستار اور سینئیر خاتون ورکر نغمانہ عاشق نے خواتین کے اجلاس کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر کوارڈینیٹر پی پی 162 ملک اصف کھوکھر چیئرمین عمران علیم شاہ اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
بعد ازاں ساجدہ فاروق تارڑ نے یو سی 223، 224 اور 225 میں کارپٹ روڈحبیب ہومز ، کارپٹ روڈ روہی نالہ اور کرما والہ بازار میں کارپٹ روڈ اور ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چوہدری مرتضی نت ،رانا بابر، عبدالغفور تبسم، اور وائس چیئرمین گل کیف بٹ، طارق محمود، عبدالستار کونسلرز چوہدری ساحل اسحاق، اسلم برکت، چوہدری انور، ڈاکٹر ریاض خواتین کارکن آسیہ بھٹی، مہوش ارشد، کوثر کمال بھٹی، گوہر پطرس، حاجی شریف، ڈاکٹر شہزاد، رانا کوثر اور دیگر کارکنون اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button