جٹ فیڈریشن گوجرانوالہ کے نو منتخب عہدیداران کو نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے۔ بابائے جٹاں چوہدری محمد خالد جٹ کی صدارت میں پر وقار تقریب کا انعقاد۔

تفصیلات کے مطابق جٹ فیڈریشن گوجرانوالہ کے نو منتخب عہدیداران کو نوٹیفکیشن دینے کیلئے چوہدری مظہر اقبال رندھاوا کی رہائش گاہ پر پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت بابا جٹاں چوہدری مولوی محمد خالد جٹ نے کی۔ اس تقریب میں نو منتخب عہدے داران کے علاوہ شہر کے معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاذ تلاوت قران مجید سے ہوا۔ مقررین نے مختصر طور پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔بعد ازاں جٹ فیڈریشن گوجرانوالہ کے سرپرست اعلیٰ چوہدری مظہر اقبال رندھاوا نے اپنے دست مبارک سے چوہدری حاجی عبدالسلام چہل سرپرست، چوہدری حاجی افتخار احمد سرپرست ، چوہدری حاجی محمد حسین ورک سرپرست ، بابائے جٹاں چوہدری مولوی محمد خالد جٹ بانی و چیف آرگنائزر ، چوہدری مظہر محمود گوندل چیئرمین ، چوہدری ریاض احمد گوندل سینیئر وائس چیئرمین ، چوہدری معظم ذوالفقار باجوہ وائس چیئرمین ، چوہدری غفار احمد چیمہ وائس چیئرمین ، چوہدری زاہد محمود راں وائس چیئرمین ، چوہدری حافظ طارق محمود وڑائچ وائس چیئرمین ، چوہدری غلام سرور ورک وائس چیئرمین ، شیر جٹاں چوہدری محمد طارق محمود جٹ صدر ، چوہدری شاہد عمران وڑائچ سینیئر نائب صدر ، چوہدری مدثر گھمن نائب صدر ، چوہدری محبوب نذر سندھو نائب صدر ، چوہدری شہباز احمد اولکھ نائب صدر ، چوہدری مزمل حسین گوندل نائب صدر ، چوہدری جاوید احمد بوبک جنرل سیکرٹری ، چوہدری ڈاکٹر غلام رسول ورک فنانس سیکرٹری ، چوہدری پروفیسر بلال احمد جھمٹ ڈپٹی سیکرٹری ، چوہدری عنصر محمود گوندل جوائنٹ سیکرٹری ، چوہدری ایم فاروق انجم بھٹہ کوآرڈینیٹر میڈیا سیل ، چوہدری محمد حافظ زاہد ربانی جٹ سیکرٹری نشر و اشاعت اور چوہدری ناظم علی بوبک ایڈووکیٹ صدر وکلاء ونگ کو نوٹیفکیشن دیے۔ آخر میں اس پر وقار تقریب کے میزبان چوہدری مظہر اقبال رندھاوا نے تقریب کا شرکا کا شکریہ ادا کیا۔



