قومی

جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس سرفراز ڈوگر پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی کے ڈویژنل بنچ نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی انسداد دھشت گردی عدالت راولپنڈی کی بریت کی درخواست خارج کرنے کے خلاف پیٹشن آفس اعتراضات دور کرکے دوبارہ دائر کرنے کی اجازت دے دی۔

منگل کے روز جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس سرفراز ڈوگر پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی کے ڈویژنل بنچ کے روبرو سابق وزیر داخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد پر دائر کیس کی سماعت ہوئی۔شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔جہاں پر سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے فاضل ججز کو آگاہ کیا کہ وہ آفس اعتراضات دور کرکے دوبارہ پیٹشن فائل کریں گے۔یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دھشت گردی عدالت راولپنڈی نے شیخ رشید احمد، شیریں مزاری اور امجد نیازی کی بریت کی درخواستیں خارج کیں، سابق وزیراعظم عمران خان سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا ،جسے شیخ رشید نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button