قومی
توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطل
اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطل کردی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی ، چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ سزاکیخلاف اپیل عید کے بعد مقرر کریں گے۔
واضح رہے کہ رواں برس 31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی ۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 10 سال کے لیے نااہل بھی کر دیا تھا۔
احتساب عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر مجموعی طور پر 1 ارب 57 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔


