ہزارہ

بزم حسان بن ثابت اور بزم المعصوم پاکستان کے رہنماووں کا مشترکہ اجلاس

ملتان بزم حسان بن ثابت اور بزم المعصوم پاکستان کے رہنماووں کا مشترکہ اجلاس بسلسلہ انتظامات سالانہ میلاد ریلی برموقع 1500سالہ جشن ولادت رحمت دوعالم آج بعد نماز جمعہ جامعہ سعیدیہ حسان بن ثابت محلہ پیر کالونی مین سوئی گیس روڈ ملتان میں جامعہ کے مہتمم اعلی معروف عالم دین علامہ قاری رب نواز سعیدی کی زیر صدارت منعقد ہوگا ۔جبکہ بزم المعصوم کے رہنما مہتمم جامعہ الطافیہ سلطان الذاکرین پیرصوفی محمد خلیل الطافی،پیرصوفی رانا محمد اقبال الطافی،پیر صوفی مرزا افضال حسین الطافی،چوہدری آفتاب،اور علامہ قاری شہزادمہمانان خصوصی میں شامل ہوں گے ۔مشترکہ اجلاس میں 1500سالہ جشن ولادت باسعادت کے موقع بھرپور انداز میں میلاد ریلی کے تمام انتظامات کا جائزہ لیکر انکو حتمی شکل دی جاۓ گی سالانہ میلاد ریلی 12 ربیع الاول بروز ہفتہ صبح 9بجے جامعہ سے نکالی جائے گی جو اپنے مخصوص راستوں سے اللہ وسایا چوک،بی سی جی چوک سے ہوتی ہوئی قاسم پور کالونی میلاد چوک جامع مسجد غریب نواز میں اختتام پذیر ہوگی جہاں عظیم۔الشان میلاد کانفرنس ہوگی جس میں جید علماء مشائخ معززین شہر سیاسی سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔ اجلاس میں دونوں تنظیمات کے رہنما مشاورت کرکے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔یاد رہے یہ میلاد ریلی 25 برس سے نکالی جارہی ہے اور یہ دونوں تنظیمات اہلسنت ملتان کے سب سے بڑے میلاد پلیٹ فارم متحدہ میلادکونسل مرکزی میلاد کونسل سے الحاق شدہ ہیں۔ خصوصی اجلاس میں حاجی مرزا عبالرشید،عبدالقیوم کشمیری،علامہ حق نواز سعیدی،قاری دین محمد،قاری حسنین ،حافظ غلام مصطفی سعیدی اور تاجر برادری کے نمائندگان،علماءومشائخ اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد شرکت کرے گی ۔آخر میں فلسطین،کشمیر،اور حالیہ سیلاب سے نقصانات اور بچاو کے لیے خصوصی دعا ہوگی اور لنگر میلاد کا اہتمام ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button