قومی
اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
5 کاروائیوں میں 52 کلو منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر قطر جانے والےمسافر سے 440 گرام آئس برآمد۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوسری کاروائی میں کراچی جانے والے مسافر سے 54 ہیروئن اور 4 مشکوک مواد سے بھرے کیپسولز برآمد۔
لاہور ایئرپورٹ پر ابو ظہبی جانے والے مسافر سے 70 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد۔
تربت سے 50 کلو چرس برآمد۔
ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب خاتون سے 1 کلو چرس برآمد۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
*ترجمان اے این ایف*


