اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
- اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
15 کاروائیوں میں 631 کلو سے زائد منشیات برآمد، 12 ملزمان گرفتار۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودیہ جانے والے مسافر سے 1 کلو ہیروئن اور 4.8 کلو آئس برآمد۔
سیالکوٹ ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 1 کلو آئس برآمد۔
اسلام آباد ائیرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 69 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد۔
لاہور ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 448 گرام آئس برآمد۔
ڈیرہ اسماعیل خان بائی پاس پر ملزم سے 216 کلو چرس برآمد۔
نوکنڈی چاغی سے 100 کلو افیون، 35 کلو چرس اور 5 کلو مارفین برآمد۔
آر سی ڈی روڈ لسبیلہ سے 129 کلو چرس برآمد۔
وندر حب سے 24 کلو افیون، 50 کلو ہیروئن اور 5 کلو آئس برآمد۔
جی ٹی روڈ پشاور پر ملزم سے 19 کلو چرس اور 6 کلو افیون برآمد۔
مندرہ ٹول پلازہ راولپنڈی کے قریب ملزم سے 8.4 کلو افیون اور 6 کلو چرس برآمد۔
جامشورو ٹول پلازہ کے قریب ملزم سے 10 کلو چرس برآمد۔
زخہ خیل خیبر سے 6 کلو چرس برآمد۔
مظفر گڑھ ملتان میں ملزم سے 3.6 کلو چرس برآمد۔
وہاڑی چوک ملتان میں دو ملزمان سے 3 کلو آئس برآمد۔
شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ملزم سے 1 کلو ہیروئن اور 2 کلو چرس برآمد۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
*ترجمان اے این ایف*


