قومی

اینٹی نارکوٹکس فورس کی انٹیلیجنس اطلاع پر لاہور میں بڑی کارروائی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کی انٹیلیجنس اطلاع پر لاہور میں بڑی کارروائی۔

آسٹریلیا کیلئے بک کئے گئے زنانہ کھسوں پر مشتمل پارسل سے 37 کلوگرام آئس برآمد۔

انٹیلیجنس اطلاع پر لاہور میں واقع کوریئر آفس پر چھاپہ مارا گیا۔

چھاپہ مار کارروائی کے دوران آفس میں موجود کھسوں کے 20 کارٹن قبضے میں لئے گئے۔

جانچ پڑتال پر کارٹنون میں موجود کھسوں کے 500 جوڑوں میں منشیات جذب ہونے کی تشخیص ہوئی۔

ہر کھسے سے 37 گرام آئس علیحدہ کی گئی۔

مجموعی طور پر 1000 کھسوں سے 37 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔

پارسل راولپنڈی کے رہائشی ملزم کی جانب سے بک کروایا گیا تھا،

ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی جاری ہیں۔

حالیہ آپریشن منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کے عزم کا عکاس ہے۔

اسمگلرز کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کے نت نئے طریقے اے این ایف کو دھوکا دینے کی ناکام کوشش ہے۔

اے این ایف ملکی اور بین الاقوامی سطح پر منشیات اسمگلنگ کے خلاف ہر دم تیار اور پرعزم ہے۔
*ترجمان اے این ایف*

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button