ہزارہ

ایس ڈی پی او کینٹ سردار طاہر سلیم کا سرکل کینٹ کے جملہ ایس ایچ اوز اور بیٹ افسران کے ہمراہ خصوصی اجلاس

ایس ڈی پی او کینٹ سردار طاہر سلیم کا سرکل کینٹ کے جملہ ایس ایچ اوز اور بیٹ افسران کے ہمراہ خصوصی اجلاس
اجلاس میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
خصوصی طور پر مجرمانِ اشتہاریوں، منشیات فروشوں، قبضہ مافیا، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں، چوری، ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر اور بلا امتیاز کارروائیوں پر زور دیا گیا۔
ایس ڈی پی او کینٹ نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ:
اشتہاری و عدالتی مفرور ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے
منشیات کے نیٹ ورک میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے
جرائم کی روک تھام کے لیے بیٹ پولیسنگ کو مؤثر بنایا جائے
سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز اور ناکہ بندیوں میں مزید بہتری لائی جائے
ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے
عوامی شکایات کا فوری ازالہ اور سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی کو یقینی بنایا جائے
زیرِ تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کر کے چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروائے جائیں
حساس مقامات پر گشت اور سیکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنائے جائیں
اجلاس کے اختتام پر ایس ڈی پی او کینٹ نے واضح کیا کہ امن و امان کے قیام میں غفلت یا لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام افسران اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ ادا کریں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button