ہزارہ

قوم طوری میرعلی کے نوجوانان نے متعلقہ کمپنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے عدالت سے رجوع کر لیا

بنوں() قوم طوری میرعلی کے نوجوانان نے متعلقہ کمپنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے عدالت سے رجوع کر لیا قوم کے حقوق کے تحفظ کیلئے طوری میرعلی کے نوجوانان نے باضابطہ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے متعلقہ کمپنی اور ٹھیکیدار کو عدالتی نوٹس بھیج دیا مظاہرین نے واضح کیا کہ ماڑی انرجی اور ایس این جی پی ایل کو بھیجے گئے یہ قانونی نوٹس محض کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ غریب عوام کے صبر و تحمل کے خاتمے کی آواز ہیں قبائلی نوجوان مشر ملک ولی اللہ اور دیگر نے انور آفریدی اور متعلقہ اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے حقوق پر سودے بازی ہرگز ناقابل قبول ہے مظاہرین کے مطابق ایک ملک نے قومی حقوق کے بدلے 50 لاکھ روپے وصول کئے جبکہ ایک اور ملک نے، جس کا ہماری قوم سے کوئی تعلق نہیں، صرف فیصلے کے نام پر 20 لاکھ روپے ہضم کر لیے مظاہرین نے سخت پیغام دیا کہ عوام کے حقوق کوئی خیرات نہیں کہ جس کے ہاتھ چاہو بیچ دو ہماری خاموشی کا مطلب مطلق برداشت نہیں عوام کے حقوق کا حساب پائی پائی کے حساب سے لیا جائے گا اب نہ کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ کوئی معافی۔ جب تک حقوق واپس نہیں کیے جاتے یہ احتجاج اور جدوجہد جاری رہے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button