قومی
اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈاکٹر طارق محمود خان
پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) ڈاکٹر طارق محمود خان نے کہا ہے کہ اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کومزید بہتربنایاجارہا ہے۔ یہ بات انہوں نے آج سردارشوکت محمود کی قیادت میں ربجا کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد نے ڈاکٹر طارق محمود خان کو پی آئی او کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انہیں اخبارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل انفارمیشن آفیسر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ریجنل اخبارات کودرپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اوریہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وفد میں مرتضیٰ ملک،آسیہ خٹک،فیاض چوہدری،ملک آصف،وقار چوہدری،ارشدیوسفزئی،بلال عْظمی ودیگر شامل تھے۔
٭٭٭٭٭٭


