کھیلوں کی دنیا
اسپاٹ فکسنگ ،شرجیل اور خالدنےچارج شیٹ کاجواب جمع کرادیا
پی ایس ایل اسپا ٹ فکسنگ کے الزام میں معطل خالد لطیف اور شرجیل خان نے چارج شیٹ کا جواب جمع کرادیا ہے۔
پاکستانی پوسٹ نیوز۔۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق اسپاٹ فکسنگ معاملے میں معطل کھلاڑی شرجیل خان اور خالد لطیف نے پی سی بی کی جانب سے ملنے والی چاج شیٹ کا جواب آج صبح اپنے وکیل کے ذریعے پی سی بی میں جواب جمع کرایاجس میں میچ فکسڈ کرنے ، پیسے لینے اور میچ میں سودی بازی کے الزام کو مسترد کیا ہے البتہ بکیز سے رابطہ کرنے پر ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ نہ کرنے کی غلطی کا اعتراف کیا ہے ۔
چارچ شیٹ کےجواب میںفکسنگ کے انکارکےبعد پی سی بی کاکمیشن تشکیل دینےکاامکان ہے۔
پی سی بی، پی ایس ایل کے فائنل کے بعد تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دےسکتا ہے۔



