عالمی
اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں بمباری، 3 فلسطینی شہیدm
جنین: اسرائیلی فوج کی مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شہر جنین میں صبح سویرے بمباری سے 3 فلسطینی شہید ہوگئے، فضائی حملے میں 13 شہری بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے جنین میں پناہ گزین کیمپ پر میزائلوں سے حملے کئے۔
فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 10 میزائلوں سے مختلف عمارتوں کو نشانہ بنایا، اسرائیلی بکتر بند گاڑیوں نے علاقے کا محاصرہ کیا اور چھاپے مارے گئے۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ جنین میں عسکریت پسندوں کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔



