آل پاکستان چائنیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کے زیر انتظام پاکستان کے فنکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے الحمراء آرٹ سینٹر میں خصوصی لیجنڈ ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس کی میزبانی آل پاکستان چائنیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کی صدر عاصمہ اسماعیل بٹ نے کی ، جب کہ تقریب میں مسلم لیگ نواز کی مرکزی رہنما نگہت خان، غلام حسین شاہد،اے این پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیر بہادر خان ہوتی،نعیم پاشا، گوشی خان،خالدبٹ،شرجیل،شیر میانداد قوال، صدر پی یو جے نعیم حنیف، صدر نیشل لیبر فیڈریشن جماعت اسلامی لاہور ملک عدنان،ٹک ٹاکرنعیم ملک ، چیئرمین پاکستان گلوبل فاؤنڈیشن اوورسیز

ظہیر مہر، طاہرہ شریف ،ارشد ، سلیمان ملک ،نعیم پاشا ،ملک فیصل،کنول نعمان ،ہنی شہزادی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔میلوڈی کوئین شاہدہ منی اور گلوکارہ میگھا کی پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگ دئیے۔آل پاکستان چائنیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کی روح رواں عاصمہ بٹ نے تنظیم کے چیئرمین شجاعت علی مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ تقریب میں فلم اسٹار شاہد ،ہدایتکار سید نور،سینئر اداکار آصف خان،پرویز کلیم،غلام محی الدین ،راشد محمود ،اچھی خان،صفدر ملک ،مسعود بٹ،کلیم خان،راجو جمیل،فلم اسٹار نغمہ،ہدایتکارہ سنگیتا،دردانہ،رحمنٰ ،امروزیہ،شیبا بٹ،جرار رضوی،نشو بیگم،روبی انعم ،نغمہ نگار خواجہ پرویز مرحوم، موسیقار ذوالفقار علی عطرے مرحوم کو لیجنڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔سینئر صحافی صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری،نگہت خان،غلام حسین شاہد،ملک عدنان نے شوبز شخصیات میں ایوارڈ تقسیم کئے۔آرٹسٹ نرمل ،فلک محمود،الماس میگھا، ماہم نے بہترین پرفارم کیا،فلم اسٹار دردانہ رحمنٰ،اداکار آصف خان ،افضل بٹ،نعیم حنیف ،غلام محی الدین ،شاہد ،سید نور ،ارشد انصاری نے عاصمہ بٹ کو شاندار تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔خواجہ پرویز کا ایوارڈ سینئر صحافی مجاہد شیخ نے فلم اسٹار شاہد،سید نور،پرویز کلیم،سنگیتا،غلام محی الدین ،صفدر ملک،مسعود بٹ سے وصول کیا۔ذوالفقار عطرے کے بیٹوں بلاول عطرے اور میثم عطرے کو ہدایتکار سید نور، شاہد ،صفدر ملک، عاصمہ بٹ نے ایوارڈ دیا۔فلم باپ کے ہدایتکار ندیم چیمہ،عمران احمد اور شاعر نعیم وزیر کو گلدستہ پیش کیا ۔غلام حسین شاہد اور نگہت خان نے ہدایتکار سید نور ،فلم اسٹار شاہد ،کلیم خان،شاہدہ منی اور نغمہ بیگم کو ایوارڈ دئیے۔عاصمہ بٹ اور ماجد نذیر نے میزبانی کے فرائض انجام دئیے۔


