قومی

آرمی چیف کا بیان کروڑوں عوام کی آواز ہے

پاک فوج ہر سازش کو ناکام بنا دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ڈاکٹر عشرت االعباد

کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) میری پہچان پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے اراکین نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا بیان کروڑوں عوام کی آواز ہے۔ پاک فوج ہر سازش کو ناکام بنا دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ اسے قوم کی مکمل حمایت اور فخر حاصل ہے۔پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے اور افواج پاکستان اسی ریڈ لائن کا حصہ ہیں۔ سیاست نہیں ریاست عوام کا نعرہ بن چکا ہے۔ ڈاکٹر عشرت االعباد قوم کی امیدوں اور وطن پرستوں کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی فورسز جدید اسلحہ سے لیس ہیں اور دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کو انکے انجام تک پہنچانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ہم نے یہی سوچ پیدا کرکے عوام اور فوج کے خلاف مہم سازی کو ناکام بنانے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔ پاکستان کی مضبوطی ہی ہمارے استحکام کی ضمانت ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے لئے ماسکو کی پیشکش اورآئندہ ماہ سے رعایتی نرخوں پر روسی خام تیل درآمد کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ایران پاکستان گیس پائپ لائن بھی معاہدہ اب عمل پیرا کرکے عوام کو گیس کی تکالیف سے نجات دلائی جائے۔ ملک کے معاشی استحکام کے لئے ہم ہر اول دستہ ہیں ہمارے با صلاحیت نوجوان اپنی صلاحیتوں سے اس میں بھرپور حصہ ڈال کر ملک کو مضبوط کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button