قومی

یو بی ایل نے گیارہویں یو بی ایل لٹریچر اینڈ آرٹس ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کر دیا

کرا چی گیارہویں یو بی ایل لٹریچر اینڈ آرٹس ایوارڈز کی تقریب کراچی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں ادیبوں، ادبی و میڈیا شخصیات، سماجی شخصیات اور مشہور شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ہر تقریب میں، مشہور ایوارڈز آرٹس اور ادب سے دیرینہ وابستگی کا احترام کرتے ہوئے بہترین پاکستانی مصنفین اور فنکاروں کو تسلیم کرتے ہیں اور ان کا جشن مناتے ہیں۔
مختلف ایوارڈز کیٹیگریز کو پاکستان بھر سے سیکڑوں نامزدگیاں موصول ہوئیں۔ یہ مقابلہ ان تمام پاکستانی مصنفین کے لئے کھلا تھا جنہوں نے 2021 اور 2022 میں اپنا اصل کام شائع کیا تھا۔ ججوں کے ایک معزز پینل کے ذریعہ اندراج کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ اردو کیٹیگریز میں جیوری ممبران میں ڈاکٹر اصغر ندیم سید، ڈاکٹر ارفع سیدہ، ڈاکٹر انوار احمد، محترمہ کشور ناہید اور ڈاکٹر ناصر عباس نیر شامل تھے جبکہ انگریزی زمروں کے جیوری ممبران میں ڈاکٹر نذیر محمود، ڈاکٹر عروسہ کنول اور مسٹر حارث خلیق شامل تھے۔

ایوارڈز میں اعلان کردہ کیٹیگریز میں ایوارڈ یافتگان کے نام درج ذیل ہیں جنہیں ایوارڈ کے ہمراہ 500,000 ہزار روپے کے کیش پرائز بھی دیئے گئے ۔
•​بچوں کا اردو ادب: ​​احمد عدنان طار ق (داستان امیر حمزہ )
•​بچوں کا انگریزی ادب:​​مارزی عباس(نادیہ اینڈ نادر سیریز )
•​اردو میں ترجمہ:​​​انعام ندیم (آئینہ سی زندگی)‘ یاسمین حمید(جنوبی ایشیا کی منتخب نظمیں )
•​اردو شاعری:​​​محسن شکیل (کچھ عشق کیا)
•​پاکستانی زبانیں:​​​ڈاکٹر سید وقار علی شاہ (زاہاوند او زمانہ ۔پشتو )
•​آن لائن ادب اردو :​​​نیئر مصطفی (رنگوں میں سوچنے والی لڑکی )
•​گانے کے بول:​​​صابر ظفر (عشق ہے ۔ او ایس ٹی )
•​اردو ڈرامے کا اسکرپٹ:​​ہاشم ندیم (پری زاد )
•​اردو ڈیبیو:​​​احمد جہانگیر (شاہ دریا)
•​انگریزی فکشن:​​​ہارون خالد اختر (دی لیراز ٹروتھ )
•​انگریزی نان فکشن:​​طارق رحمن (پاکستان‘ز وار ۔ این آلٹرنیٹیو ہسٹری)
•​اردو فکشن:​​​شاہین عباس ( لیما یکہ بن)
•​اردو نان فکشن:​​​ڈاکٹر اورنگزیب خان (اردو ادب کا ماحولیاتی تناظر)

ان ایوارڈز میں ایک خاص کیٹیگری بھی شامل تھی جس کا مقصد ایک مشہور آرٹسٹ کے وسیع پیمانے پر اثر و رسوخ کا جشن منانا تھا جس نے طویل اور ممتاز کیریئر میں مثالی کام کیا ہے۔ ‘لائف ٹائم اچیومنٹ’ ایوارڈ مثالی زاہدہ حنا کو دیا گیا۔

تقریب کی میزبانی ساجد حسن اور فائزہ گیلانی نے کی۔ ایوارڈز میں وائلن بجانے والے سلیم کی ہلکی پھلکی تفریح ، ناپا کے فواد خان کی جانب سے داستان
گوئی کا ہنر پیش کیا- سمیرا علی کا کلاسیکی رقص، معظم علی خان کی غزل اور گیت اور ستار و طبلہ کی پرفارمنس شامل تھی۔ انہوں نے تمام شرکاء کے لئے ایک شاندار عشائیہ کے ساتھ اختتام کیا۔

یو بی ایل کے ڈپٹی سی ای او ضیا اعجاز نے ایوارڈز کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ "ایک ذمہ دار کارپوریٹ شہری کی حیثیت سے یو بی ایل نے اپنی بہت سی کاوشوں کے ذریعے معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ یو بی ایل لٹریچر اینڈ آرٹس ایوارڈز ملک بھر میں مقامی ٹیلنٹ کے اعتراف کے ذریعے معاشرے کو واپس دینے کے ہمارے اقدامات میں سے ایک کا سنگ بنیاد رہا ہے۔

ایوارڈ کی ہر تکرار کے ساتھ یو بی ایل لٹریچر اینڈ آرٹس ایوارڈز باصلاحیت پاکستانی مصنفین کی حمایت، حوصلہ افزائی اور ان کا جشن مناتے ہیں۔ بینک فنون لطیفہ اور ادب کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے تاکہ معاشرے کو اپنی جڑوں سے مطمئن، متاثر اور فخر محسوس کرنے میں مدد ملے۔ یہ ابھرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ مختلف اصناف میں اپنے فن پاروں کی تیاری جاری رکھیں، یہ جانتے ہوئے کہ مقامی سطح پر مشہور پلیٹ فارم موجود ہیں جہاں انہیں تسلیم کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح کے منصوبوں کے ذریعے ہی ادبی روایت زندہ رہتی ہے اور موجودہ اور آنے والی نسلوں کو فائدہ پہنچاتی ہے۔

ہیش ٹیگ ​#11thULA
مزید معلومات کے لئے بلاجھجک زیر دستخطی سے رابطہ کریں۔
تراب علی رمزی اسٹار لنکس پی آر اینڈ ایونٹس
فون ​​ 2000144 0300​
ای میل ​​turab.ramzi@starlinks.pk

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button