قومی
بھلوال : مسافر وین میں سلنڈر دھما کا،7 افراد جاں بحق ،10زخمی
بھلوال: سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں مسافر وین میں سلنڈردھما کے کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق، جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بدقسمت مسافر وین بھلوال سے کوٹ مومن جا رہی تھی کہ کامرس کالج کے قریب زبردست دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں وین میں آگ لگ گئی ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، آتشزدگی سے پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو زخمی افراد ہسپتال میں علاج کے دوران جان کی بازی ہار گئے ۔
ریسکیو کی جانب سے تمام زخمیوں کوطبی امداد کیلئے سول ہسپتال بھلوال منتقل کردیا گیا ہے ۔


