قومی

نیو سٹی اسکول میں انگلش و اردو ریڈنگ مقابلے، نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں میڈلز تقسیم

نیو سٹی اسکول میں انگلش و اردو ریڈنگ مقابلے، نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں میڈلز تقسیم
نیو سٹی اسکول میں انگلش ریڈنگ اور اردو ریڈنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔ بچوں نے بہترین انداز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
اس موقع پر نیو سٹی اسکول کے ایڈمنسٹریٹر سر امتیاز، میڈم سمیرہ اور اسکول کی وائس پرنسپل مس .منزا نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں میڈلز تقسیم کیے اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تعلیمی سرگرمیاں بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان میں اعتماد پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button