ہزارہ

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیرِ صدارت تجاوزات کے خاتمے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایبٹ آباد سٹی کے نالوں پر قائم پختہ تجاوزات، شاہراہِ ریشم اور شہر کی دیگر اہم سڑکوں کے اطراف تجاوزات کے خاتمے سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے نالوں پر قائم تجاوزات کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری اور مؤثر کارروائی کی واضح ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایم اے، کینٹونمنٹ بورڈ، واسا اور ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کو قانون کے مطابق تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لیے مربوط اور نتیجہ خیز اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تجاوزات کا خاتمہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت فراہم کی جا سکے، مون سون کے دوران فلیش فلڈ کے خطرات میں کمی لائی جا سکے، نالوں کی بندش سے بچاؤ اور روزمرہ ٹریفک کے مسائل کا مستقل حل ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے خلاف بلا تفریق اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تاکہ شہر میں سیوریج اور فلیش فلڈ کے مسائل کا دیرپا حل یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں چیئرمین ڈی آر سی، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ایبٹ آباد، ٹی ایم اے، این ایچ اے، واسا اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button