ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ایس پی کینٹ علی حمزہ بٹ نے تھانہ کینٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔
کھلی کچہری کے دوران ایس پی کینٹ علی حمزہ بٹ نے شہریوں کے مسائل براہِ راست سنے اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی فوری اور مؤثر حل کے لیے واضح ہدایات جاری کیں۔ عوامی شکایات میں پولیسنگ، تفتیش، امن و امان اور دیگر روزمرہ مسائل شامل تھے، جن پر ایس پی کینٹ نے شفافیت، میرٹ اور بروقت انصاف کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی کینٹ اور ایس ایچ او کینٹ و سٹی بھی موجود تھے، جنہوں نے شہریوں کی درخواستوں پر تفصیلی بریفنگ دی اور زیرِ التواء معاملات کے فوری ازالے کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ ایس پی کینٹ نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنا اور عوامی مسائل کو دہلیز پر حل کرنا ہے۔
آخر میں شرکاء نے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ایبٹ آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اقدامات سے عوامی اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔