ہزارہ

NIPA اسلام آباد کے زیر اہتمام 38 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء افسران ہزارہ ریجن آمد

ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کی شرکاء کو ہزارہ ریجن میں پولیس کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں،غیر ملکیوں کی سیکیورٹی و دیگر اہم امور کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی

 

ایبٹ آباد () نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد کے زیر اہتمام38ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء افسران کی DSسیدہ فائزہ عروج کی سربراہی میں ڈی آئی جی آفس ہزارہ آمد، ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے کورس کے شرکاء افسران کو ہزارہ ریجن میں پولیس کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں اور ان پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سیکیورٹی، لاء اینڈ آرڈ ر کی صورتحال، پولیس کی جانب سے عوا م کو دی جانے والی سہولیات، منشیات فروشی کی روک تھام، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں، مجرمان اشتہایوں کی گرفتاری اور دیگر اہم امور کے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ میں جاری ترقیاتی پراجیکٹ اور چائنیز و دیگر غیر ملکی کی سیکیورٹی ایک اہم ذمہ داری ہے جس کو ہزارہ پولیس احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہیں۔ جرائم پیشہ افراد کیخلاف ہر ممکنہ قانونی اقدامات اٹھائیں جارہے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے زریعے عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ایسے موبائل ایپلیکیشن جن میں پولیس سہولت مرکز، رابطہ ایپ،PAS و دیگر ایپ بنائی جاچکی ہیں جن کے زریعے عوام گھر بیٹھے اپنے مسائل اور دیگر اہم کام موبائل کے زریعے باآسانی سرانجام دے رہے ہیں جس سے عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مستحکم ہورہا ہے۔ بعد ازاں شرکاء کی جانب سے سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے۔ تقریب کے اختتام پر ڈی پی او نے ہزارہ پولیس کی جانب سے NIPA کی ڈی ایس کو شیلڈ بھی دی انہوں نے بھی ڈی پی او ایبٹ آباد کو NIPA کی جانب سے شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button