شہنیلہ خانزادہ کی کالم نویسی اور میڈیا کارکردگی کے حوالے سے خدمات اور زمانہ طالب علمی سے پیپلز پارٹی سے جڑے رہنے کو سراہتا ہوں۔ لال بخش بھٹو انچارج ریسرچ اینڈ کو آرڈینینشن سیل (بلاول ہاؤس)

کراچی پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ اطلاعات شرقی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شہنیلہ خانزادہ نے انچارج ریسرچ اینڈ کو آرڈینینشن سیل (بلاول ہاؤس) سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ جس میں آر سی سی کے جریدے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ویژن کو آگے بڑھانے کے حوالے سے لال بخش بھٹو نے بریفنگ دی۔ لال بخش بھٹو پارٹی کے اہم ترین عہدوں کے علاوہ زونل میونسپل کمیٹی غربی کے وائس چیئرمین اور رکن اسمبلی پی پی پی بھی رہے ہیں جو پارٹی کے بنیادی اراکین میں سے ہیں۔ انہوں نے شہنیلہ خانزادہ کی کالم نویسی اور میڈیا کارکردگی کے حوالے سے خدمات اور زمانہ طالب علمی سے پیپلز پارٹی سے جڑے رہنے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آر سی سی پارٹی کی تاریخ اور اہم شعبہ ہے جس میں آپ اپنی بہترین صلاحیت سے پارٹی ویژن کو آگے بڑھا سکیں گی۔ محترمہ بے نظیر بھٹو اور صدر آصف زرداری کے علاوہ چیئرمین بلاول بھٹو بھی اس شعبہ کو ستائش کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ لال بخش بھٹو نے شہنیلہ خانزادہ کی سیاسی بصیرت اور پارٹی کے لئے بہترین سوچ کو سراہا۔شہنیلہ خانزادہ نے بتایا کہ وہ پہلے اندرون سندھ سے پارٹیہ کے لئے کام کرتی رہیں اور گیارہ سال سے کراچی میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ بلاول بھٹو ہی ملک کو بحران سے نکالنے اور ملک کے بہترین اوربا صلاحیت لیڈر اور ملک کے لئے دبنگ مقدمہ لڑنے والے ہمارے ہر دل عزیز لیڈر ہیں۔ وہ زمانہ طالب علمی سے ہی پی پی پی سے منسلک تھیں۔ اور کبھی کسی اور پارٹی کا حصہ نہیں رہیں۔ محترمہ انکی آئیڈیل تھیں۔ اب بلاول ہمارئے بہترین لیڈر اور آصفہ بھٹو محترمہ کی شبیہ ہیں۔ انہوں نے آر سی سی کو بیک بون قرار دیتے ہوئے کہا کہ لال بخش بھٹو ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے آر سی سی کے دیگر اراکین سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر آر سی سی کے جریدے لال بخش بھٹو نے شہنیلہ خانزادہ کو پیش کئے اور آر سی سی کے لئے انکی خدمات کے جزبے کو سراہا۔۔



