ہزارہ

ڈپٹی کمشنر کا سیف سٹی سینٹر کا دورہ، ڈی پی او کی بریفنگ

 

 

جہلم ڈپٹی کمشنر کا سیف سٹی سینٹر کا دورہ، ڈی پی او کی بریفنگ ، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے آج سیف سٹی سینٹر جہلم کا دورہ کیا۔ جہاں ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے ان کو خوش آمدید کہا اور انہیں جدید مانیٹرنگ سسٹم، سی سی ٹی وی کیمروں کے نیٹ ورک، اور ایمرجنسی رسپانس میکانزم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔محکمہ پولیس کے مطابق، سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت اس وقت شہر کے مختلف مقامات پر 150 سے زائد ہائی ریزولوشن کیمرے نصب ہیں جو ٹریفک مینجمنٹ، جرائم کی روک تھام اور ایمرجنسی صورتحال میں فوری ردعمل کے لیے مدد فراہم کرتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے ہدایت کی کہ شہر کی سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ مزید بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور ڈیٹا کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے۔دورے کے دوران سیف سٹی کے انچارج اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے سیف سٹی پروجیکٹ کے عملے کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اس منصوبے کی بدولت شہریوں کو بہتر اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button