ہزارہ

شہیددانیال ٹرافی سیزن 1کا فائنل ”بی ٹی کے اسٹارز“نے جیت لیا

 کراچی میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں، احمدچوہان

 

کراچی  شہید دانیال ٹرافی سیزن 1کا فائنل بی ٹی کے اسٹارز نے جیت لیا، پرو پانڈاز نے پہلی اننگز میں 137 رنز بنائے جس کے جواب میں ”بی ٹی کے“اسٹارز نے باآسانی 5وکٹو کے نقصان حدف کو مکمل کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی،فائنل دیکھنے کے لیئے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد گراونڈ میں موجود رہی ہے جو کہ ہر حملہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی میں سماجی رہنما احمد چوہان،کامران خان ترین،شیخ ساجد کریم،اسپورٹس ڈائریکٹر بقائی یونیورسٹی نواب عالم،علی معروف بزنس مین احسان اللہ خان،راس بلڈرکے طیب  رانا شہر یار ودیگر موجود تھے ایونٹ کے آرگنائزراحمد چوہان نے اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں کھیل کی سرگرمیوں کے لیے کوشاں ہیں معاشرے کو اگر صحت مند بنانا ہے تو ہر شہری کو کھیل کے میدان میں اترنا پڑے گا کھیل ایک جانب جسمانی صحت جبکہ دوسری جانب ذہنی صحت کے لیئے مفید ہیں شہید دانیال ٹرافی سیزن بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ہم کرکٹ کے کھیل کو گراس روٹ پر لارہے ہیں نوجوان کھلاڑی بے پناہ ٹیلنٹ رکھتے ہیں بس حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ ایسے ٹو رنا منٹ کے انعقاد کی بدولت ہی نیشنل لیول کے کھلاڑی نظر میں آتے ہیں اس موقع پر میں اسپورٹس ڈائریکٹر بقائی یونیورسٹی نواب عالم کا دل سے شکریہ کرتا ہوں کہ انہوں نے اس ایونٹ کے لیے جو ہم تعاون کیا وہ قابل ستائش ہے یہ ہمارے ساتھ موقع پر شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں نے ونر ٹیم اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافیز اور انعامات تقسیم کئے۔ رنر اپ ٹیم کو 50ہزار روپے اور ٹرافی دی گئی جبکہ فاتح ٹیم ”بی ٹی کے اسٹارز“ کو ایک لاکھ روپے اور ٹرافی سے نوازہ گیا۔ کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی پر شیلڈز اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا  اس طرح کے مقابلے ہوتے رہنا چاہئے۔ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحتیں دکھانے کے مواقع ملتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button