ڈاکٹر عشرت العباد خان کا پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا، وی لوگرز، یوٹیوبرز، سوشل میڈیا سے اظہار تشکر۔
ماضی میں آپ کو اپنی مشاورت اور ورکنگ ٹیم کا حصہ سمجھا۔ آگے بھی ملکر کام کریں گے۔

کراچی 30 جون (ایم پی پی میڈیا سیل / خصوصی رپورٹ) سابق گورنر سندھ اور میری پہچان پاکستان کے روح رواں (نشان امتیاز) ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا، وی لوگرز، یوٹیوبرز، سوشل میڈیا سے اظہار تشکر کیا ہے جو تیز بارش میں بھی میڈیا ٹاک میں پہنچے۔ جو نہیں پہنچ سکے وہ میڈیا ٹیم سے لنک میں رہے۔ میں آپکی محبت کا مشکور ہوں۔ ماضی میں آپ کو اپنی مشاورت اور ورکنگ ٹیم کا حصہ سمجھا۔ آگے بھی ملکر کام کریں گے۔ میری پہچان پاکستان کی سوچ ملک بھر میں پھیل چکی ہے۔ کراچی میں ترقی کی تنزلی کو امید کرتا ہوں ترقی میں بدلنے میں وفاق، صوبہ لوکل گورنمنٹ ملکر کام کریں گے۔ کراچی میں بجلی کے طویل ترین بحران کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گورنری کے زمانے میں ہم نے 17فیصد لوڈ شیڈنگ فری ایریا کو محنت لگن اور کاوشوں سے 70فیصد لوڈ شیڈنگ فری علاقہ بنا دیا تھا۔ بیڈ گورننس، کے الیکٹرک کو صحیح طریقے سے ڈیل کرنے کے بجائے کارکردگی تنزلی کی طرف جارہی ہے۔ کراچی میں پانی کے، کے فور منصوبے کی عدم تکمیل بھی افسوس ناک ہے۔ اب تک تو کے فائف کی طرف بڑھ جانا چاہئے تھا۔ بلاول بھٹو جتنی اچھی ملک کے لئے سفارت کاری کرکے آئے ہیں قابل تحسین ہے لیکن سندھ گورنمنٹ کی بیڈ گورننس اور لاپرواہی سے کراچی کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ انہیں لوکل گورنمنٹ اور حکومت کے ساتھ وفاق کو بھی آن بورڈ لے کر مسئلہ حل کرنا ہوگا۔ ٹینکرز کے بجائے پانی نلوں میں آئے۔ مئیر کراچی کو صلاحیتوں کے زریعے کراچی کو کھنڈرات سے 2009 والے کراچی کی پوزیشن پر لانا ہوگا۔ عوام ریلیف چاہتے ہیں وفاق اور سندھ حکومت عوام کو ریلیف دے۔ تینوں اگر ایک پیج پر ہوں گے تو نعمت اللہ خان اور مصطفی کمال کی طرح کراچی پھر ترقی کی طرف چلا جائے گا۔ پارک بن رہے ہیں اچھی بات ہے لیکن پارک تک پہنچنے کے لئے سڑک بھی بننی چاہئے۔ ایک دن کی بارش نے کراچی کا انفرا اسٹرکچر اور تباہ کردیا۔
منتخب نمائندے اپنے فنڈز علاقوں پر لگائیں۔ سیاست سے بالاتر ہوکر کام کریں۔ بھارت سے جنگ جیتنے کے بعد عوام کا مورال ہائی ہے۔ نوجوانوں میں امید جاگ چکی ہے۔ اب ہمیں اپنی اچھی گورننس سے پاکستان کو بہترین ریاست بنانا ہے میرے ساتھی بارشوں میں بھی علاقوں میں خدمت کے کاموں میں حصہ لیتے رہے یہ پوری قوم ملکر ریاست کو مستحکم اور فیلڈ مارشل نے جو توانائی قوم کو دی ہے اسے آگے بڑھائے گی۔ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لئے بنا ہے۔ ہم سب کو ساتھ لے کر ملک کی تقدیر تبدیل کریں گے۔ انہوں نے پارٹی ورکرز کی محنت کو سراہا اور کہا کہ ہم ہر اول دستے کے طور پر ملک میں نئی روایات کے ساتھ ریاست پہلے اور سیاست بعد میں کے مشن پر ملک کو امید کی کرن بنا رہے ہیں۔ عوام اور فوج ملک کے ساتھ ساتھ ہر سازش سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ بھارت ثالثی عدالت کے سندھ طاس معاہدے کے فیصلے سے بھاگ رہا ہے بین الاقوامی طاقتیں بھارتی جارحیت کا نوٹس لیں کیونکہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے۔ بھارت آبی جارحیت سے باز رہے۔


