سندہ دھرتی کے عظیم صوفی بزرگ حضرت مخدوم بلال شھید رح کا 518 سالانہ عرس مبارک و 100 سالا جشن بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ درگاہ کے خطیب حضرت مولانا محمد ابراھیم سیال نقشبندی کی سرپرستی میں جامع مسجد درگاہ حضرت مخدوم بلال شھید دادو میں منایا گیا

سندہ دھرتی کے عظیم صوفی بزرگ حضرت مخدوم بلال شھید رح کا 518 سالانہ عرس مبارک و 100 سالا جشن بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ درگاہ کے خطیب حضرت مولانا محمد ابراھیم سیال نقشبندی کی سرپرستی میں جامع مسجد درگاہ حضرت مخدوم بلال شھید دادو میں منایا گیا جس میں پوری پاکستان سے مشائخ عظام و علماء کرام نے شرکت فرمائی اور خطابات فرمائے اور لاکھوں کی تعداد میں عوام الناس نے بھی شرکت فرمائی۔
شہید مخدوم بلال کی مزار پر چادر چڑھا کر عرس کی تقریبات کا آغاز کیا گیا۔
عرس شریف کے موقع پر حضرت مخدوم صاحب کی سوانح حیات کی تقریب رونمائی بھی کی گئی جس کے مصنف مولانا محمد ابراھیم سیال نقشبندی اور چھپانے والے محترم جناب محمد یوسف کابورو صاحب ہے ۔
سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز جمعہ المبارک سے ہوا اور نماز فجر تک یہ تقریبات جاری رہی پوری عالم اسلام کے کئے خاص دعائیں کی گئی۔
اس موقع پر درگاہ عالیہ رحمت پور شریف لاڑکانہ کے سجادہ نشین پیر طریقت رہبر شریعت حضرت خواجہ محمد عبدالغفار المعروف پیر مٹھا سائیں ثانی صاحب حضرت پير مولانا منظور احمد مشوری درگاهه مشوري شريف , پير علاما مفتي خليل احمد درگاهه ويھڙ شريف , حضرت پیر مخدوم فضل اللہ صدیقی ۔ حضرت پیر مخدوم شفیق الرحمن ۔حضرت پیر مخدوم امام بخش ثانی ۔ حضرت مخدوم حبیب الرحمن ۔ حضرت مفتی عبدالحلیم سیوھاٹی ۔حضرت علامہ مولانا عبيد الله ڏاھري , مولانا عبدالرب سنڌي ڪنڊيارو شريف , حضرت علامہ مولانا مفتي حق نبي صاحب سڪندري شاھپور چاڪر , مولا محمد عظيم مھيسر , مولوي نديم علي, جامع مسجد شھيد مخدوم بلال خطيب حضرت علامہ مفتي محمد ابراھيم سيال , حافظ محمد قاسم سيال, اور دیگر نے روحاني خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اطلاعات محمد يوسف ڪابورو , ڊي ايس پي عبدالخالق وڳڻ , ڊاڪٽر عبدالباقي وڳڻ , امير علي وگن اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر دور دور سے آئے مہمانوں اور علماء کرام میں اسناد تقسیم کئے گئے۔


