ہزارہ

ایبٹ آباد میں نہانے پر پابندی اور پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال پر دفعہ 144 نافذ

ایبٹ آباد میں نہانے پر پابندی اور پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال پر دفعہ 144 نافذ

حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت ایبٹ آباد ضلع میں تمام قدرتی آبی مقامات — جن میں دریا’ نالے، نہریں اور دیگر شامل ہیں — میں نہانے اور تیرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال، خرید و فروخت اور تقسیم پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

یہ اقدام مون سون کے موسم میں ممکنہ سیلاب، ڈرینج بندش اور ماحولیاتی آلودگی کے خدشات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ پلاسٹک بیگز کے بے دریغ استعمال سے نہ صرف نالے بند ہوتے ہیں بلکہ صفائی کا نظام بھی متاثر ہوتا ہے جس سے شہری زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

یہ حکم مورخہ 01 جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا اور ایک ماہ تک مؤثر رہے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button