میئر کراچی کو جرات مندانہ فیصلے پر مبارکباد، عزرا مقیم نے سلطنت کے اندر متوازی حکومت قائم کر رکھی تھی۔
قانون سے نابلد تھیں۔ ایک سینئر وکیل سے مشورہ کرکے محکمہ چلا رہی تھیں۔ محمکہ قانون کے قابل ترین وکیل محمد عبدالمالک کو فارغ کرادیا۔ میونسپل کمشنر کو مس گائیڈ کرتی تھیں
کراچی آفیسرز ایکشن کمیٹی کی کراچی کی صدر سیدہ رباب جعفری نے کہا ہے کہ میئر کراچی کو جرات مندانہ فیصلے پر مبارکباد، عزرا مقیم نے سلطنت کے اندر متوازی حکومت قائم کر رکھی تھی۔ کے ایم سی کی زمینوں کو چھنوایا۔ میئر کراچی کی نمائندگی درست نہیں کی۔ کسی بھی ادارے کو کے ایم سی کی بہتر پوزیشن بنانے اور منوانے میں ناکام رہیں۔
قانون سے نابلد تھیں۔ ایک سینئر وکیل سے مشورہ کرکے محکمہ چلا رہی تھیں۔ محمکہ قانون کے قابل ترین وکیل محمد عبدالمالک کو فارغ کرادیا۔ میونسپل کمشنر کو مس گائیڈ کرتی تھیں
افتخار ایجنٹ تھے۔ محکمہ میں پنڈورا بکس کھل سکتا ہے۔ متعدد ملازمین و افسران کی بدعائیں لیں۔ آدھا خاندان محکمے میں ہے اسے بھی فارغ کیا جائے۔ میئر کراچی یہ فیصلہ پہلے کرلیتے تو انکے سیاسی انتقام سے ملازمین افسران بچ جاتے۔ انہیں ریٹائرڈد ملازمین اور انکے پاس کمینٹس کے لئے جانے والے کیس کبھی کسی کے فیور میں نہیں گئے کیونکہ وہ قانون نہیں جانتی تھیں۔ سعید اختر بہترین لیگل ایڈوائزر تھے۔ ہم میئر سے مذید Black Sheeps کو بھی فارغ کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔ میئر کراچی کے ہر اچھے فیصلے میں ساتھ دیں گے۔ میئر کراچی معطل ملازمین و افسران کے لئے بھی بڑا دل کرکے انہیں کام کرنے کا موقع دیں کیونکہ وہ پیپلز پارٹی کی اساس ہیں جو محنت کشوں کی نمائندہ جماعت ہے۔


