ہزارہ

فاریسٹ ڈویژن، ریسکیو 1122 تحصیل نوشہرہ اورمختلف دیہات کے رضاکاروں کے اشتراک سے جنگلات میں آگ بجھانے کی ایک جامع تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

 

خوشاب فاریسٹ ڈویژن، ریسکیو 1122 تحصیل نوشہرہ اورمختلف دیہات کے رضاکاروں کے اشتراک سے جنگلات میں آگ بجھانے کی ایک جامع تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔اس مشق کا مقصد جنگلات کے عملے، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور مقامی کمیونٹی کی جنگلاتی آگ سے نمٹنے کی تیاری اور ردعمل کو بہتر بنانا تھا۔اس کے علاؤہ جنگلات میں آگ سے نمٹنے کے لیے مختلف اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینا، مقامی کمیونٹی میں جنگلاتی آگ کی روک تھام اور اس کے انتظام کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔اس موقع پر نوشہرہ اور پائل فاریسٹ رینجز کا عملہ، ریسکیو 1122 تحصیل نوشہرہ کے اہلکاراور مختلف دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں نے شرکت کی۔ اس ایکسرسائز میں جنگلات میں آگ کی ماحولیاتی اہمیت، اس کے پھیلاؤ کے عوامل اور آگ بجھانے کی تکنیکوں پر تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی اورآگ بجھانے کے آلات جیسے فائر ایکسٹنگوئشر، واٹر پمپ، اور ہوز کے استعمال کو عملی طور پر کر کے دکھایا گیا۔اس موقع پر شرکاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگلاتی آگ بجھانے کی یہ تربیتی ایکسرسائز ایک کامیاب اقدام ثابت ہوئی ہے جس سے جنگلات کے عملے، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور مقامی رضاکاروں کی تیاری اور ردعمل میں بہتری آئے گی۔ ایسی مشقوں کا باقاعدگی سے انعقاد ضروری ہے تاکہ تمام متعلقہ فریقین کو جنگلاتی آگ کی روک تھام اور مؤثر انتظام کے لیے ضروری مہارت اور علم فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button