ہزارہ
ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پیل پدھراڑمیں زیر تعمیر دو کمروں کا معائنہ کیا

خوشاب ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پیل پدھراڑمیں زیر تعمیر دو کمروں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سکول کے ہیڈ ماسٹر ملک ریاض ،سابق کونسلر ملک اشرف اعوان، پیر گلشن شاہ ، ملک لیاقت علی اعوان ، جان محمد عطاری ، ملک ابرار حسین،عبد المجید اور بچوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ ملک شاکر بشیر اعوان نے شجرکاری مہم کے تحت سکول میں پودا لگایا اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔


