ہزارہ

تحریک جوانان پاکستان ہیومن رائٹس ونگ کا اجلاس۔کے ایم سی اور ٹی ایم سیز میں ہیومن رائٹس کی خلاف ورزیوں کا نوٹس

کراچی کے صدر عزیر شاہ کا ایکشن لینے کا فیصلہ کراچی ڈویژن کے صدر شفیق جان درانی کی مکمل تائید۔ نعیم جمال کو فوری میئر کراچی بحال کرائیں

کراچی تحریک جوا نان پاکستان کے ہیومن رائٹس کے صدر کراچی ڈویژن سید عزیر شاہ نے کراچی ڈویژن کے صدر شفیق جان درانی کی تائید سے تحریک جوانان پاکستان ہیومن رائٹس ونگ کا اجلاس منعقد کیا ۔ جس میں مختلف اداروں کے وفود نے شرکت کی۔ اجلاس میں کے ایم سی اور ٹی ایم سیز میں ہیومن رائٹس کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے۔ کراچی کے صدر عزیر شاہ نے ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جسکے لئے انہیں کراچی ڈویژن کے صدر شفیق جان درانی کی مکمل تائیدحاصل ہے۔مطالبہ کیا گیا کہ کے ایم سی افسر نعیم جمال کو فوری میئر کراچی بحال کرائیں۔ میونسپل کمشنر نے ریٹائرڈ ملازمین کے لئے آواز اٹھانے پرکاروائی کرکے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی۔ جسکی مذمت کرتے ہیں۔ کے ایم سی ٹی ایم سیز کی جعلی ترقیوں اور تقرریوں سمیت کلک اور کے ایم سی میں کرپشن کی تحقیقات کرائیں گے۔ نیب کے ڈائریکٹر کو خط لکھ دیا۔ نیب کے ضمانتوں پر آئے افسران سسٹم افسر بن کر کراچی میں کرپشن کا بازار گرم کرکے کراچی کی قیمتی زمینیں کے ایم سی سے چھنوا کر سسٹم جو حکومت کی سرپرستی میں چل رہا ہے انہیں دے کر اربوں روپے کا نقصان کے ایم سی کو پہنچا رہے ہیں۔ یہی رقم بچ جائے تو ریٹائرڈ ملازمین کو ادائیگی کی جاسکتی ہیں۔ اسی طرح 2023 میں ریٹائرڈ ملازمین و افسران کے واجبات محکمہ قانون، ایچ آر ایم، میونسپل کمشنر سیاسی اور ذاتی عناد کی بنیاد پر ادا نہیں کر رہے جبکہ اگر کسی پر نیب ریفرنس بھی ہوتو واجبات کی ادائیگی نہیں روکی جا سکتی۔ سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جو قانون جھاڑ رہے ہیں عدالتوں کے اسی فیصلے کی وجہ سے دٰڑھ سال سے زائد عرصے اسی افسر سے تنخواہ لیتے رہے جسکی ریٹائرمنٹ کے واجبات بشمول پرویژنل ادائیگی 2022عزرا مقیم نامی افسران نے جو قانون سے نابلد ہیں سیاسی بنیادوں پر نہیں کی۔ اسی طرح کچھ ریٹائرڈ اساتزہ کی بھی ادائیگی نہیں کی گئی۔ ان سب کی ّآواز بننے پر نعیم جمال کو معطل اور نیب زدہ افسر نے قانون کے برخلاف شوکاز دیا جس میں جن اختیارات کا ذکر کیا گیا ہے وہ اسے حاصل نہیں نہ ہی بھونڈے الزامات میں صداقت ہے۔ ہم مہاجر قومی موومنٹ۔ ایم پی پی، مسلم لیگ ن اور افسران کی تنظیموں کے ساتھ ملکر عدالتوں سمیت تمام راستے اختیار کرنے میں شامل ہوں گے۔ نعیم جمال خخود کو تنہا نہ سمجھیں اور نہ ہی ریٹائرڈ افسران و ملازمین تنہا ہیں۔ ہم وزیر اعظم پاکستان سے فوری پی اے ایس سروس کے میونسپل کمشنر جو ڈھائی سال زائد قواعد کے برعکس تین سال کے بجائے ساڑھے پانچ سال سے سندھ کے ایم سی کلک میں اربوں کرپشن حکومت کے سہولت کار ہونے کے ناطے موجود ہیں فوری وفاق میں واپس لے کر انکی نیب سے تحقیقات کرائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button