سپیریئر کالج نورپور تھل کی طرف سے سٹی پریس کلب کراچی کے آنریری کارسپانڈنٹ ، سئنیر صحافی راجہ نورالہی عاطف کو حسن کارکردگی سرٹیفیکیٹ کی عطائیگی

خوشاب سپیریئر کالج نورپور تھل کی طرف سے سٹی پریس کلب کراچی کے آنریری کارسپانڈنٹ ، سئنیر صحافی راجہ نورالہی عاطف کو حسن کارکردگی سرٹیفیکیٹ کی عطائیگی ، عوامی ،سماجی ، تعلیمی ، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباداور نیک تمناؤں کااظہار۔ سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے دوران ڈائریکٹر سپیریئر کالج نورپورتھل ملک ظفر اقبال اتراء کی طرف سے سئنیر جرنلسٹ راجہ نورالہی عاطف کو حسن کارکردگی سرٹیفیکیٹ عطاکیاگیا۔ اس موقع پر ادارہ ہذا کے پروفیسرز ملک محمد ہاشم ضیاء، ملک محمد عمران ، ملک نعیم اللہ حطار اور دیگر نے اپنے تاثرات میں سئنیر صحافی راجہ نورالہی عاطف کی مثبت اور تعمیری صحافت کے لیے مثالی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا ۔ تقریب میں ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر شیخ عبداللطیف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ایکس اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک حاجی محمد خالد راہداری ، سینیئر ہیڈ ماسٹر ملک امتیاز حسین بوڑانہ ، ڈاکٹر پروفیسر ملک محمد نواب دین کلیرا ، پروفیسر رانا طالب حسین ، ہیڈ ماسٹرز حافظ شیخ محمد عبدالروف ، ملک اختر حسین بنگی ، پروفیسر ملک امیر کلیرا ، انٹرنیشنل ادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی چیپٹر ڈسٹرکٹ خوشاب کے میڈیا ڈائریکٹر راجہ نور الہی عاطف، سینیئر ٹیچرز ملک میثم تیمار کھوکھر، ملک غلام شبیر سیال ،ملک ماجد حمید جوئیہ، محمد حمید قریشی، ملک جاوید جسرا ، ایم ڈی گل چائے عزیز خان پٹھان اور ندیم گل بھی زینت محفل تھے ۔ دوران تقریب طلباء نے شاندار ٹیبلو شو پیش کئے ۔ چیف گیسٹ اور مہمانان گرامی نے ادارہ ہذا کے پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔ ٹیچنگ سٹاف میں ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں کیمپس کوآرڈینیٹر ملک محمد ہاشم ضیاء، پروفیسر ملک محمد عمران خان، ملک نعیم اللہ حطار، شہادت حسین ،ابوبکر حفیظ ،عبدالوحید ، ملک امیر عثمان کھارا ، علی حسین ، قاری مقصود اور ابوبکر کے نام شامل ہیں ۔


