ہزارہ

نعیم جمال کی معطلی کا حکم نامہ واپس لیا جائے۔ ایسی روایات سے گریز کیا جائے جو میئر اور انتظامیہ کو متنازعہ بنادے۔ ریٹائرڈ افسران کے واجبات عید سے پہلے دیئے جائیں۔

لاء ڈپارٹمنٹ اور ایچ آر ایم ریٹائرڈ افسر کو سیاست کا نشانہ نہ بنائیں۔ ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ عدالتوں میں بلا کر انکی افسریاں نکالیں۔ سیدہ رباب جعفری

 

کراچی  صدر آفیسرز ایکشن کمیٹی کراچی سیدہ رباب جعفری نے کہا ہے کہ میئر کراچی اپنی انتظامیہ کو غلط اقدامات سے روکیں۔ نعیم جمال کی معطلی کا حکم نامہ واپس لیا جائے۔ ایسی روایات سے گریز کیا جائے جو میئر اور انتظامیہ کو متنازعہ بنادے۔ ریٹائرڈ افسران کے واجبات عید سے پہلے دیئے جائیں۔ لاء ڈپارٹمنٹ اور ایچ آر ایم ریٹائرڈ افسر کو سیاست کا نشانہ نہ بنائیں۔ ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ عدالتوں میں بلا کر انکی افسریاں نکالیں۔ میونسپل کمشنر انتہائی متنازعہ شخص ہیں انہیں وفاق رخصت کیا جائے۔ نیب زدہ افسران کو گھر اور کے ایم سی میں احتساب کا نظام چلائیں۔ انکے دوست ماروائے قانون بھرتیاں، ترقیاں اور ڈرائیور کو افسر بنا کر میئر کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔ نعیم جمال مخلص ملازم ہے۔ اسکی مثبت سوچ کو انتقام کا نشانہ بنانے پر ہمیں اشتعال نہ دلایا جائے۔ ہم بھی بہت تیار ہیں اور کے ایم سی کے ہر افسر کی جنم کنڈلی سے واقف ہیں۔ اگر فیصلہ واپس نہ لیا تو کلک ہو یا کوئی اور ادارہ ہم بھی میدان میں اتریں گے اس لئے میئر سے مودبانہ گزارش کرتے ہیں کہ اپنی رٹ پہچانیں اور نعیم جمال کی بحالی اور سیاسی اور میونسپل کمشنر کی غنڈہ گردی سے ریٹائرڈ افسر کو لاء اور ایچ آر ایم سے نشانہ بنانے اور توہین عدالت کا مرتکب ہونے سے روکیں ورنہ ہمیں حق لینا اور اثاثہ جات بنانے والے ان افسران سے نمٹنا بھی آتا ہے۔ نیب کا ریفرنس تیار کرائیں گے۔ میٹرک کا سرٹیفیکٹ چیک کرائیں گے اور تنخواہوں کی بھی ریکوری کرائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button