ہزارہ

چھٹی کے دن بروز اتوار کو بھی حیسکوانتظامیہ کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگا ن کے خلاف ڈسکو سپورٹ یونٹ (DSU) کی مدد سے کارروائیاں،

چھٹی کے دن بروز اتوار کو بھی حیسکوانتظامیہ کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگا ن کے خلاف ڈسکو سپورٹ یونٹ (DSU) کی مدد سے کارروائیاں،اس سلسلے میں حیسکوآپریشن ڈویزن کوٹری کی سب ڈویزن شہبازمیں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران ایک بجلی چور کے خلاف جرم نمبر66/2025پی ایس جامشوروں میں دفعات 462j، 353، 504پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔ جس کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے۔حیسکو ترجمان۔

حکومتِ پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر توانائی کے احکامات پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٖفیض اللہ ڈاہری کی ہدایات پرحیسکو انتطامیہ اور ڈسکو سپورٹنگ یونٹ (DSU) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں 19جنوری 2025سے جاری آپریشن کے دوران اب تک2946غیر قانونی کنیکشن منقطع کئے جاچکے ہیں جب کہ 310ملزمان کو گرفتار کیا گیا،402عدد الیکٹر ک میٹر منقطع کیے گئے،36659میٹر پی وی سی منقطع کی گئی ہے،90عدد ٹرانسفارمرز منقطع کیے گئے ہیں، جبکہ واجبات میں سے9کروڑ43لاکھ79 ہزار سے زائد کی ریکورکیے گئے ہیں۔ حیسکو ترجمان

حیدرآباد(پ ر) حیسکو ترجمان کے مطابق حکومتِ پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر توانائی کے احکامات پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٖفیض اللہ ڈاہری کی ہدایات پرحیسکو انتطامیہ اور ڈسکو سپورٹنگ یونٹ (DSU) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں 19جنوری 2025سے جاری آپریشن کے دوران اب تک2946غیر قانونی کنیکشن منقطع کئے جاچکے ہیں جب کہ 310ملزمان کو گرفتار کیا گیا،402عدد الیکٹر ک میٹر منقطع کیے گئے،36659میٹر پی وی سی منقطع کی گئی ہے،90عدد ٹرانسفارمرز منقطع کیے گئے ہیں، جبکہ واجبات میں سے9کروڑ43لاکھ79 ہزار سے زائد کی ریکورکیے گئے ہیں تفصیلات کے حالیہ کاروائیوں میں چھٹی کے دن بروز اتوار کو بھی حیسکوانتظامیہ کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگا ن کے خلاف ڈسکو سپورٹ یونٹ (DSU) کی مدد سے کارروائیاں،اس سلسلے میں ایس ای سرکل لاڑ گلزار احمد دستی اور حیسکوآپریشن ڈویزن کوٹری منیر پھنور کی ایس ڈی او نوید عمرانی آپریشن سب ڈویزن شہبازمیں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران ایک بجلی چور کے خلاف جرم نمبر66/2025پی ایس جامشوروں میں دفعات 462j، 353، 504پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔ جس کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے،مزید اسی طرح آپریشن سرکل حیدرآباد ایس ای سہیل احمد شیخ اور ایکسین لطیف آبادI-مختیار شاہ ایس ڈی او رضوی عارف قائمخانی،ایکسین لطیف آبادII-سید عاقب عباس شاہ ایس ڈی او علامہ اقبال منظورالہٰی،ایس ڈی او شہید امید علی عرفان شیخ کے ہمراہ مختلف سب ڈویزن کے علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں،جس کے نتیجے میں بجلی چوروں کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے اور نادہندگان سے واجبات کی وصولی کی گئی۔ اسی طرح حیسکو ڈویژن پھلیلی کی سب ڈویزن پھلیلی میں ایکسین صلاح الدین نے ایس ڈی او پھلیلی اسد ابڑو، ایکسین قاسم آباد فاروق تنیو نے ایس ڈی او ہیرآباد راجہ عبدالرب کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی جس کے دوران سینکڑوں غیر قانونی کنیکشن منقطع کئے اور ہمارا یہ واضح پیغام ہے کہ اپنے ذمہ بجلی کے واجبات فوری ادا کریں بصورت دیگر بجلی منقطع کی جائے گی اور قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے صارف کی گرفتاری عمل میں لائے جائے گی اور بجلی چوری کرنے والا ملک و قوم کا مجرم ہے لہذا کسی بھی صورت نہیں چھوڑا جائے گا،اس کے ساتھ ساتھ مختلف سب ڈویژنوں نے اپنے اپنے علاقوں میں بلوں کی ادائیگی کے لیے اعلانات کا سلسہ بھی جاری رکھا ہوا ہے، حیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ بجلی کے بل بروقت جمع کروائیں اور اپنے ذمہ بجلی کے واجبات فوری طور پر ادا کریں بصورت دیگر رینجرز، پولیس اور دیگر حساس ادارے اس صارف کو پکڑے گے تو وہ خود اس کا ذمہ دار ہوگا ہماری کارروائیاں بلاتفریق جاری ہیں اور بجلی چوری کے خاتمہ تک جاری رہیں گیں، بجلی چور ملک، قوم اور حیسکو کی ترقی میں رکاوٹ ہیں،عوام کھلی کچہریوں میں بھرپور آئیں اور اپنے جائز مسائل حل کرائیں، اسکے ساتھ ساتھ عوام کو چاہئے کہ واجبات کی ادائیگی مقررہ وقت پر کی جائے تاکہ بجلی کی فراہمی میسر ہوسکے، بصورت دیگر بجلی منقطع کرنے کے علاوہ سخت قانونی کاروائی عمل میں جائے گی۔حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسرفیض اللہ ڈاہری نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ عوام بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف حیسکو کا ساتھ دیں تاکہ اس برائی کو مکمل ختم کیا جاسکے، بجلی کے بل بروقت ادا کریں تاکہ حیسکو آپ کو مزید بجلی کی بہتر سروس فراہم کرسکے، کیونکہ حیسکوایک کمرشل ادارہ ہے، جو بجلی کی بلوں کی ادائیگی کے بغیر اپنا نظام نہیں چلا سکتا۔ آپ کے تعاون کے متمنی حیسکو۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button